سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کا فائدہ کس کو ؟‌

0
56

اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ سے آج شئیر کی گئی.سعیدہ کے انتقال کی خبر سن کر ان کے مداح اور قریشی دوست فیملی ممبر کافی پریشان ہوئے لیکن جلد ہی یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ ان کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے . اور ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک ہو گیا ہے اور ہیکر نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبر شئیر کی گئی. سعیدہ امتیاز نے اپن انتقال کی جھوٹی خبر کی تصدیق کسی وڈیو یا پوسٹ کے زریعے نہیں کی تاہم ان کے کچھ قریبی دوستوں اور ان کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ سعیدہ کے انتقال کی خبر

جھوٹی ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں. یوں سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر جھوٹی ثابت ہو گئی ہے. سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شہرت میں اضافہ کرنے کےلئے خود ایسا کیا ہے. ان کا اکائونٹ ہیک نہیں‌ہوا بلکہ انہوں نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو بچانے اور مشہوری حاصل کرنے کےلئے ایسی خبر چلوائی ہے. تاہم اب یہ سامنے آچکا ہے کہ سعیدہ کے انتقال کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے.

Leave a reply