اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میںانہوں نے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے ان سے کسی نے پوچھا کہ آپکا بوائے فرینڈ ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے رشتے پر یقین نہیں رکھتی ، مجھے ایسا کوئی رشتہ پسند ہی نہیں ہے ، میں جب بھی کسی سے منگنی کروں گی تو آپ سب کو ضرور بتائوںگی ، لیکن میں منگنی ایسے انسان کے ساتھ نہیں کر سکتی جس کے حوالے سے مجھے خود کوئی تسلی نہ ہو، جب تک میں کسی کو مکمل طور پر پرکھ نہیں لوں گی منگنی
نہیں کروں گی انہوں نے کہا کہ میں چھپا کر رشتے چلانے کی قائل نہیں ہوں. یاد رہے کہ سعیدہ امتیاز کے حوالے سے گزشتہ دنوں ایک خبر آئی تھی کہ وہ انتقال کر گئی ہیں لیکن بعد میں اداکارہ نے بیان دیا کہ یہ سب جھوٹی خبر تھی جو کسی نے انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرکے پھیلائی لیکن اس واقعہ کے چند دن کے بعد ہی اداکارہ نے انسٹاگرام کا استعمال بھی شروع کر دیا کہا جاتا ہے کہ سعیدہ نے شہرت حاصل کرنے کی خاطر اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی .








