صفا گولڈ مال کی تین منزل فریز کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

0
33

صفا گولڈ مال کی تین منزل فریز کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

صفا گولڈ مال کی تین منزل فریز کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، عدالت نے جواب طلب کر لیا

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ نیب نے صفا گولڈ مال کے تین فلورز کو سیل کیا،چیرمین نیب کے احکامات پر نیب نے صفا گولڈ مال کے تین منرل کو سیل کیا،صفا گولڈ مال کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس ابھی زیر سماعت ہے،احتساب عدالت کے فیصلے تک نیب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کے 2017 کے فیصلے کو تو آپ نے چیلنج ہی نہیں کیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ احتساب عدالت کے 2017 کے فیصلے کو ہم نے چیلنج کیا ہے،احتساب عدالت کے جج نے فیصلے میں قانونی نقاط کو مدنظر نہیں رکھا، نیب نے اپنے نوٹس میں کہا بھی نہیں کہ کہ وہ مزید فلورز کیوں سیل کرنا چاہتے ہیں، سی ڈی اے کے قانون کے مطابق بلڈنگ بنائی گئی ہیں،احتساب عدالت اسلام آباد میں صفا گولڈ مال ریفرنس بھی آخری مراحل میں ہے عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی

Leave a reply