بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کر کے پاکستان شدید احتجاج
باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی پاکستان کا شدید احتجاج کیا ہے .بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز نے 19 دسمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، نتیجے میں اکھوری گاؤں کی 25 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی جس پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا۔
اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس بھارت فائر بندی انتظام کی 3003 خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 27 معصوم شہری شہید جبکہ 250 زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔ بھارت، ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتہائی مخدوش صورتحال بارے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔بھارت کی پے در پے اشتعال انگزیزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے.اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر فعال کیا جائے،