نواز ان ای سی ایل، سفارشات وزیراعظم تک پہنچا دی گئیں، ن لیگ کو فیصلے کا انتظار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی،ذیلی کمیٹی نےسفارشات کوحتمی شکل دے دی، وزیراعظم آفس کوبھی سفارشات سے آگاہ کردیا گیا.

ن لیگ کے نمائندہ عطا تارڑ بھی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں‌ گئے تھے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون میں اپ ڈیٹ لینے آیا تھا، فیصلے کا علم نہیں،حکومتی پریس کانفرنس کا انتظار ہے کہ ذیلی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے،حکومتی فیصلے کے بعد اپنا رد عمل دیں گے ،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میں ان سے فیصلہ پوچھنے آیا تھا لیکن انھوں نے مجھے کچھ نہیں بتایا ہم ان کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں،ہمارا موقف رات والا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹے،کل سے عدالتوں کے احکامات لے کر پھر رہا ہوں،

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کاماہرقانون ڈاکٹربابراعوان سےرابطہ ہوا ہے،بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے 26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمدکرنے کا مشورہ دیا ہے،سپریم کورٹ نےفیصلےمیں نوازشریف کو پاکستان میں سہولیات سے استفادہ  کرنے کی ہدایت کی تھی،

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

Shares: