سفارشی شراب لائسنس جاری کرناعثمان بزدارکےلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا، عظمیٰ بخاری

0
31
uzma bokhari

سفارشی شراب لائسنس جاری کرناعثمان بزدارکےلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ سفارشی شراب لائسنس جاری کرناعثمان بزدارکےلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا

انہوں نے کہاکہ ڈی پی او ساہیوال تیمور بزدار نے شراب لائسنس سٹوری میں نئی انٹری ڈالی ہے.ابھی تو فرنٹ مین طور بزدار اور فخر بزدار کے نام ویٹنگ لسٹ میں ہیںشراب لائسنس کے معاملے میں سینئر بیورو کریٹس کو خام خواہ رگڑا جارہا ہے.چیئر مین نیب صاحب سفارشی شراب لائسنس بیوروکریٹس نے نہیں عثمان بزدار نے جاری کیا

سفارشی شراب لائسنس جاری کرنے پر عثمان بزدار پر پانچ کروڑ رشوت لینے کے الزامات لگ رہے ہیں.عثمان بزدار نیب کے پوچھے سوالوں کے ایک بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے

شراب لائسنس کی صورت میں تو ابھی عثمان بزدار کی پہلی چوری سامنے آئی ہے آئندہ چند دنوں میں مزید کارنامے سامنے آئیں گے.عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ بننے کے بعدرشتے داروں میں مٹھائی کی طرح ترقیاں،عہدے،ٹھیکے اورنوازشات کی.بزدار صاحب ابھی آپ نے چینی اور آٹے کی چوری کا بھی حساب دینا ہے

Leave a reply