شہریار آفریدی سے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمندان واپس لے لیا گیا،اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

0
31

اسلام آباد: شہریار آفریدی سے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمندان واپس لے لیا گیا،اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق شہریار آفریدی سے وزارت سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لےلیاگیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے جب کہ کابینہ ڈویژن نےدونوں وزارتوں کےقلمدان کی واپسی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی کواہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے

شہریارآفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو شہریار آفریدی پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں شہریار آفریدی کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے درمیان چیئرمین کمیٹی کے لئے شہریارخان آفریدی کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

جس کے باعث اپوزیشن ارکان کمیٹی نےاحتجاجاً کمیٹی سے واک آؤٹ کردیا تاہم کثرت رائے سے شہریار خان آفریدی کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا تھا۔

Leave a reply