سینئیرصحافی اطہر مسعود انتقال کر گئے

0
32

.لاہور: سنیئر، معروف صحافی، سابق گروپ ایڈیٹر جنگ میڈیا گروپ اطہر مسعود انتقال کر گئے،اطہر مسعود عارضہ قلب میں مبتلا تھے-

باغی ٹی وی : سینئر صحافی اطہر مسعودکی عمر 70 برس تھی اور وہ گزشتہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے جب کہ ان کی گزشتہ روز اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ سینئر صحافی اطہرمسعود نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اطہر مسعود کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ اطہر مسعود نے خبر، کالم اورتجزیوں سے صحافت میں منفرد نام بنایا ۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کو صبرجمیل دے آمین

سینئر صحافی اطہر مسعود کے انتقال پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے اظہار افسوس کیا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافت میں اطہر مسعود کا خلاء تا دیر پر نہیں ہو سکے گا سیدحسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اطہر مسعود کا شمارپرو فیشنل جرنلسٹوں کی پہلی صف میں ہوتا تھا۔شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے۔ آمین

Leave a reply