چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافی کالونی کا دورہ کیا اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سڑیٹ لائٹس کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایات پرسی او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،سینئر نائب صدر زلفقار علی مہتو،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ،شہزاد اقبال قریشی سمیت دیگر نے صحافی کالونی میں پیچ ورک اور سڑیٹ لائٹس کے حوالے سے سروے کیا .
صحافی کالونی کے دورے پر سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی کی ہدایات پرصحافی کالونی میں پیچ ورک سڑیٹ لائٹس کے مسائل حل کئے جائینگے صحافی کالونی میں سروے مکمل کرکے آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ صحافی کالونی میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم جاری ھے اور سرولنس بھی کی جا رہی اورصحافی کالونی میں کوآرڈینیشن کے لئے فوکل پرسن شہزاد اقبال قریشی کو نامزد کیا گیا ھے۔
ٹریفک وارڈن کا سینئر کرائم رپورٹر پر تشدد، لاہور پریس کلب کی مذمت
اس موقعہ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی میں پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کا کام شروع کروانے پر کمشنر لاہور اور چیف آفیسر کے شکر گزار ہیں،صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کے مسائل کو حل کیا جا رہا ھے صحافی کالونی کے ہرسطح پر مسائل کو حل کیا جا رہا ھے۔
صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت
لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت