ہردلعزیز صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے

ہردلعزیز صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے

باغی ٹی وی رپورٹ ؛سینئر صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے.ان کاجسد خاکی اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے .ان کی تدفین لاہور میں کی جائے گی.نماز جنازہ کے وقت کا تعین ابھی نہیں ہوا.

تفصیلات کے مطابق صحافت کے میدان میں ایک افسوس ناک خبر کہ ہر دلعزیز اور معروف سینئر صحافی داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں. ان کی موت سے میڈیا اور صحافی برادری میں رنج والم کی لہر دوڑ گئی ہے .اور ماحول افسردہ ہوگیا . واضح رہے کہ فصیح الرحمٰن اسلام آباد مقیم تھے اور وہاں ہی فوت ہوئے ان کی میت کو لاہور لایا جارہا ہے اور یہاں ان کی تدفین ہوگی . ان کی نماز جنازہ کا وقت ابھی تک طے نہیں‌ہوا .مزید تفصیلات آنے تک اپ ڈیٹ کردیا جائے گا.

Comments are closed.