صحافی محمد اویس کو نامعلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

اس معاملے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی
0
48

راولپنڈی اسلام آباد یو نین آف جر نلسٹس (آر آئی یو جے)نے سینئر صحافی محمد اویس کو نا معلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے)کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان نے سینئر صحافی محمد اویس کو نا معلوم افراد کی طرف سے ان کے گھر جا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی.

جبکہ ان دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی صحافی کو خبر دینے پر دھمکیاں دینا آزادی صحافت پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اگر کسی ادارے کو صحافی کی خبر کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کے خلاف کارروائی کے لیے فورمز مو جود ہیں اس طرح کسی کو اسے گھر جا کر دھمکانا کسی صورت درست عمل نہیں ہے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا

حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
علاوہ ازیں طارق علی ورک جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے نے کہا کہ اس معاملے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی اور آزادی اظہار رائے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر آگاہ رہیں کہ اگر محمد اویس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وہ ادارے ہوں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ محمد اویس کے دفتر خارجہ میں رپورٹنگ کے لیے جا نے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جو شرمناک فعل ہے ترجمان دفترخارجہ اس کا نوٹس لیں اور ایک رپورٹر کو اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر نے دیں.

Leave a reply