گھر میں گھس کر صحافی کو گولیاں مار دی گئیں
واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے علاقے رانی گنج میں جمع کی صبح صحافی ومل کمار کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں، گولیان لگنے سے صحافی کی موقع پر ہی موت ہو گئی ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ومل کمار ایک ہندی اخبار میں کام کرتے تھے، ومل کمار کے بھائی کو بھی دو برس قبل قتل کیا گیا تھا اور وہ اس قتل کے اہم گواہ تھے، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور صحافی کے گھر کا دروازہ بجایا، جب دروازہ کھولا گیا تو وہ گھر کے اندر گئے اور دروازے سے اندر جاتے ہی صھافی پر گولیاں برسا دیں
پولیس حکام کے مطابق اس قتل کا مقتول کے بھائی کے کیس کے ساتھ لنک ہو سکتا ہے تا ہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، ملزمان کی تعداد چار سے پانچ تھی، مقتول اہم کیس میں گواہ تھے، اسلئے شاید وہ نشانہ بن گئے تا کہ عدالت میں گواہی نہ دے سکیں، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ومل کمار شادی شدہ تھے، سوگواران میں انہوں نے ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، واقعہ کے بعد مقامی صحافیوں نے بھی احتجاج کیا ہے وہ ومل کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،
جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ
جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان