موجودہ صورت حال میں حکومت اور میڈیا مالکان پر صحافیوں کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بہزادسلیمی
باغی ٹی وی :پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزادسلیمی نے Independent. اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
موجودہ صورت حال میں حکومت اور میڈیا مالکان پر صحافیوں کے تحفظ کی ذمہ داری یکساں طور پر عائد ہوتی ہے۔افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ آج بھی بیشتر صحافیوں کو میڈیکل اور لائف انشورنس میسر نہیں۔ کیمرے کی تو انشورنس ہے لیکن کیمرہ مین کی نہیں۔
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ اور حکومت پر دباؤ کے ذریعے ایسی قانون سازی کے لیے کوشاں ہے جس سے صحافیوں کے جانی اور معاشی تحفظ کا مستقل حل نکل سکے، لیکن ساتھ ہی صحافی دوستوں سے بھی ضروری احتیاطی تدابیر کرنے کی درخواست ہے۔ وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایکسکلوژو خبر اور ملازمت دوبارہ مل جائے گی لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملے گی۔’