صحافیوں کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کر دیا گیا

0
179
ecp

پی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن کے گیٹ بند کر دیے گئے،صحافیوں کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کردیا گیا

سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اند ر سے احکامات دیے گیے ہیں کسی کو اندرنہیں جانے دینا،عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارمر جمع ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی دفاتر بھی کھلے رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے، تاہم صحافی جب آج ہفتہ کی صبح الیکشن کمیشن پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا، الیکشن کمیشن کے اپنے ملازمین کی آزادنہ اندد آمد رفت الیکشن کمیشن میں جاری تھی مگر صحافیوں‌کو نہیں جانے دیا گیا،الیکشن شڈول جاری ہونے کے بعد چھیٹوں کے اوقات کار میں بھی الیکشن کمیشن کام جاری رکھے ہوئے تھا،

عام انتخابات سر پر الیکشن کمیشن کے دروازے چاروں اطراف سے بند ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ اندر کیوں نہیں جانے دے رہے ؟ جس پر صحافی کو جواب میں کہا گیا کہ آگے کرسمس ہے اس وجہ سے تین دن الیکشن کمیشن بند ہے آپ بھی جائیں عید منائیں ،الیکشن کمیشن ملازمین کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے.

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی فیصلے کی کاپی تا حال پی ٹی آئی کو نہ مل سکی،پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ رات ہی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے اپلائی کر دیا گیا تھا،پی ٹی آئی کا نمائندہ تصدیق شدہ کاپی لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر موجودہے

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Leave a reply