صحافیوں کی ویکسی نیشن بارے فردوس عاشق اعوان نے خوشخبری سنادی

صحافیوں کی ویکسی نیشن بارے فردوس عاشق اعوان نے خوشخبری سنادی

باغی ٹی وی : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونانے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی،پنجاب بھر کے صحافیوں کی کو رونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا ہے.

صحافیوں کی کورونا ویکسین نیشن جاری ہے،کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.وزیراعظم اور ٹیم کی دن رات محنت کے نتائج آرہے ہیں،فیصل آباد کے صنعتی شعبوں میں ریلیف دی گئی ہے.
ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا،

این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کا بتانے ہوئے کہاکہ ایک روز میں ویکسین لگانے کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی،گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار 955 افراد کو ویکسن لگائی گئی،

ملک بھر میں 70 لاکھ 93 ہزار 803 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ،گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار 955 افراد کو ویکسین لگائی گئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 56 اموات ہوئی ہیں-

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے

Comments are closed.