صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ،ملیرپولیس نےرپورٹ سندھ ہاٸیکورٹ میں جمع کرادی دوسینئر صحافی اسحاق تنولی اور خواجہ منصف کےموباٸل فون ریکورہوگٸےہیں۔تفتیشی افسرکی رپورٹ سامنے آگئی
تفتیشی افسر جمیل جو کھیو کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی لیاقت راناکاموباٸل فون بدین میں ٹریس ہواتھا۔ملزم پولیس کوچکمہ دےکرفرارہوگیا۔
خواجہ نوید احمد ۔ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس متاثرہ صحافیوں کی داد رسی نہیں کرسکی تو عام لوگوں کےساتھ کیاہوتاہوگا ۔شاہ لطیف تھانےمیں ڈکیتی اور لوٹ مارکےواقعات معمول بن گٸےہیں۔
جسٹس امجدنے سوال اٹھایا کہ موباٸل ریکورکیوں نہیں ہوا۔درخواست گذارکاکیاقصورہے انہیں موباٸل دلواٶ،تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نےدوموباٸل فون ریکورکٸےہیں۔جسٹس امجدسہتو نے کہا کہ ایک ہفتے میں موباٸل فون نہ ملاتوایس ایس پی کوطلب کریں گے۔ایس ایس پی ملیرکوبلاکروضاحت طلب کریں گےکہ ملیرمیں وارداتیں بڑھ کیوں گٸی ہیں،عدالت نےسماعت چارہفتےکیلٸےملتوی کرتےہوٸےموباٸل فون ریکورکرنےکاحکم دےدیا۔لیاقت رانا۔ خواجہ منصف ۔اسحاق تنولی اور علی حسن کو22اکتوبرکونیشنل ہاٸی وےپرڈاکوٶں نےگن پواٸینٹ پرلوٹ لیاگیاتھا








