26 سالہ سیاہ فام بریونا جسے امریکی پولیس نے منیشات کے جھوٹے الزام میں گھر گھس کر آٹھ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
26 سالہ سیاہ فام بریونا جسے امریکی پولیس نے منیشات کے جھوٹے الزام میں گھر گھس کر آٹھ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکن پولیس نے سیاہ فام امریکی خاتون کو اس کے گھر گھس کر گولیاں مار کر ہلاک کردیا . ایمرجنسی ٹیکنیشن کے طورپر کام کرنےوالی ٹیلر کینٹکی کے شہر لوئس ول میں رات گئے منشیات کی تفتیش کے دوران پولیس نے ریڈ کیا اور اس کو ہلاک کردیا تھا۔
اب اس اس کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں مظاہرین شام کے قریب سات بجے شہر لوئیس ول میں جمع ہوئے۔ بہت سے لوگ سارا دن شہر کے مختلف حصوں میں احتجاج کرتے رہے ، لیکن شام کو وہ خصوصی طور پر ٹیلر کی سالگرہ کے لئے جمع ہوئے۔ اس کا چہرہ ، جیسا کہ آرٹسٹ جیلن اسٹیورٹ نے پینٹ کیا تھا ، اسے سٹی ہال پر لگایا گیا تھا۔ مظاہرین نے "مبارک ہو سالگرہ کے بینرز اٹھا رکھے تھے.
واضح رہےکہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔
امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا