ساہیوال کے نواحی گاؤں‌ میں‌ مضر صحت جوس پینے سے 2 بچے جاں بحق ایک کی حالت تشویش ناک

باغی ٹی وی : ساہیوال کے نواحی گاؤں 140 نائن ایل میں مضر صحت جوس پینے سے 2 بچے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے . جان بحق ھونے والے دونوں بچے 6سالہ عثمان اور اور 9 سالہ وقار شامل ھیں ۔جان بحق ھونے والے سگے بھائی جبکہ ارشد نامی متاثرہ شخص چچا ھے ۔

تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور متاثرہ شخص کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا.مقامی دیہاتیوں کے مطابق جاں بحق اور متاثر ہونے والوں نے نجی کمپنی کی بوتل پی تھی

Shares: