ساہیوال میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام

0
31

ساہیوال میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام

باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عباد اللہ اور رضا اللہ شامل ہیں،دونوں دہشت گردوں سےدستی بم،پستول، گولیاں ،نقدی برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ، دستی بم اور بارودی سامان برآمد کیا تھا۔دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سمیت خودکش حملہ آور کے انتظار میں تھا، دہشت گردوں نے حساس دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی

Leave a reply