اداکارہ صاھبہ نے ھال ہی میں لاہور میں ہونے والی منی بیک گارنٹی کی پرائیویٹ سکریننگ میں شرکت کی . وہ جب فلم دیکھ کر باہر نکلیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے فلم بہت اچھی لگی ریمبو میرے شوہر ہیں تو ان کا کام تو ویسے ہی بہت اچھا ہوتا ہے اور مجھے اچھے لگتےہیں میرے شوہر. صاھبہ نے کہا کہ اس فلم میں تمام آرٹسٹوں نے بہت اچھا کام کیا ہے خصوصی طور پر فواد خان نے تو کمال ہی کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ جو فلم پر تقنید ہو رہی ہے وہ اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ یہ فلم بہت اچھی بنی ہے ایسی پہلے پاکستان میں فلم بنی نہیں یہ ایک نیا تجربہ ہے جس میں
فیصل قریشی کامیاب دکھائی دیتے ہی. انہوں نے کہا کہ جب کوئی چیز روٹین سے ہٹ کر بنے تو یقینا اسکو ہضم کرنے میں لوگ وقت لیتے ہیں لیکن منی بیک گارنٹی تو مکمل اینٹرٹیننگ فلم ہے. اس پر تنقید ہو ہی اسی لئے رہی ہے کیونکہ یہ بہت اچھی بنی ہے. اگر شان تنقید کررہے ہیں تو اسکا جواب تو وہ دے سکتے ہیں ہم کچھ نہیں کہ سکتے کہ انہوں نے اس فلم پر تنقید کیوں کی . منی بیک گارنٹی جیسی فلموں کی سینما کو اس وقت بہت زیادہ ضرورت ہے.








