ریمبو کی اہلیہ صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ میں نے اب باقاعدہ اداکاری شروع کر دی ہے، شادی کے بعد بچوں اور گھر کی بہت ساری مصروفیات تھیں جن کو نبھانے کے لئے فلموں سے بریک لیا تھا. اب جبکہ میں نے دوبارہ اداکاری شروع کی ہے لیکن میرا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے، ٹی وی پر ہی کام کروں گی. ایسا نہیں ہے کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کے حوالے سے مجھ پر کوئی پابندی ہے بلکہ میں نے خود فیصلہ کیا ہےکہ میں کودخود کوڈراموں کی حد تک محدود رکھوں گی.
انہوں نے کہا کہ” آج کل میں کراچی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میںمصروف ہوں ، جس طرح سے بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا مزہ ہے” اسی طرح سے چھوٹی سکرین پر بھی کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. میں اب جب کہ کام شروع کر دیا ہے تو ایسا نہیں ہے کہ جیسا بھی پراجیکٹ اور کردار ملا تو کر لوں گی ، میرے پاس جو بھی پراجیکٹ آئیگا اسکو دیکھوں گی اور محسوس کرنے کی کوشش کروں گی کہ کردار لوگوں کو کیا میسج دیتا ہے،. اگر سمجھ میں آیا تو کر لوں گی ورنہ اچھے کردار اور پراجیکٹ کا انتظار کروں گی.