الفاظ کی طاقت گولی سے زیادہ اثر رکھتی ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

کوئٹہ :فرزند پاکستان شہید نواب سراج رئیسانی کا صاحبزادہ نوابزادہ جمال توکمال دکھانے لگا،مدبرانہ انداز،فلسفیانہ باتیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق فرزند پاکستان شہید پاکستان نوابزادہ سراج رئیسانی کا صاحبزادہ نوابزادہ جمال نے اپنے باپ کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے اپنی فلسفیانہ باتیں اورمدبرانہ کلام پیش کرنا شروع کردیا ہے

 

 

نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ میرے والد محترم مجھے اکثرفرمایا کرتے تھے کہ بیٹا ! بندوق کی گولی کی آواز سے زیادہ طاقتور الفاظ ہیں جو پتھر کو بھی موم بنا دیتے ہیں، پر ہر جگہ الفاظ کا استعمال نہیں ہو سکتا۔ الفاظ کا استعمال بھٹکے ہوؤں کیلئے کیا جاتا ہے جبکہ غداروں کیلئے بندوق استعمال کرنی چاہیئے”

یاد رہے کہ نوابزادہ جمال رئیسانی کم عمرہونے کے باوجود بڑے بڑے لوگوں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں اوراس وطن پاک کے لیے بہت زیادہ کمالات بذریعہ کلام پیش کررہے ہیں، وہ اکثراپنی قوم ، قبیلے اوربلوچستان کے دوسرے سرداروں کے اس وطن پاک سے محبت کرنے اوریہاں بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے اوراسے برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے رہتے ہیں‌،

Latest from پاکستان