اسلام آباد:مسلم لیگ ن پر مشکل وقت ،کہیں بنی گالہ میں ملاقاتیں توکہیں گرفتاریاں ہیں جاری .پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر اور مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے پیدا ہونےوالی صورت نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اچانک اضافہ کردیا ہے .رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ کے رہنماون کی طرف سے حکومت پر سخٰت تنقید ہورہی ہے.
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.
بنی گالہ میںعمران خان سے ملاقات کرنے والے لیگی ممبران کے حوالے سےشاہد خاقان نے کہا کہ اب تو یہ ملاقاتیں کررہےہیں. پتہ تب چلے گا جب عوام کے پاس ووٹ لینے جائیں گے. وفاداریاں بدلنے والے کسی کے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے