سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے، شیخ رشید

باغی ٹی و ی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ایک سال تک اس لیے خاموش تھی کیونکہ یہ ہمارے اسلامی دوستوں کے ساتھ بارگیننگ کی کوشش کر رہی تھی، سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے ہیں ، لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہاہے ،نوازشریف کی تقریر دکھانا وزیراعظم کی غلطی تھی ، انہوں نے مریم نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مریم مجھ پر چار حملے کر چکی ہیں، میں فائنل وارننگ دینا چاہتا ہوں، میں اس ملک سے ایسی خبریں نکال کر لا سکتا ہوں جن سے سیاسی زلزلہ آ جائے گا لیکن صرف اس لیے احترام کرتا ہوں کہ آپ ایک خاتون ہیں،

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اس کو اپنی بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں، نواز شریف کے بیانیے کا وقت ختم ہوگیا اب عدالتوں میں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناہوگا،قوم کو بتائیں ن لیگ ایک سال تک کیوں خاموش رہی،یہ ایک سال تک بارگیننگ کرتے رہے ،پی ڈی ایم اور ن لیگ سے تیس سوال پوچھتا ہوں، نوازشریف کو اپنے پارٹی عہدیداروں پر یقین نہیں اس لیے اقتدار اپنے اوراپنے خاندان کے درمیان ہی رکھا ہے ، نواز شریف جس جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ بتائیں انہوں نے ان کو الوداعی خط میں کیا لکھا تھا، کیا نواز شریف نے اس خط میں جنرل ظہیر کو ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو نہیں سراہا، میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ ن سے ش نکلے گی اور دسمبر جنوری تک جھاڑو پھرے گا، مریم کم از کم یہ تو بتائیں ان کے چچا کی ضمانت کینسل کیوں ہوئی،ان کے والد ہسپتال کیوں نہیں گئے ،

ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون میں 38میں سے 34 ترامیم مان لیتے تو آج کوئی بیانیہ آتااور نہ ہی کوئی تحریک کی بات کی جاتی،جس نے نواز شریف کے ساتھ نیکی کی اس نے اسی کو چھرا گھونپا،سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے ہیں ،ایک مفرور، مجرم کو تین بار لائیو چلایا گیااس سے بڑھ کر آزادی کیا ہوگی، مریم پہلے ڈان لیکس پر انکاری تھیں اب اقرار کر رہی ہیں، کیا یہ سچ نہیں کہ انڈیا سمیت غیر ملکی گٹھ جوڑ کیلئے لندن کا انتخاب کیا گیا تاکہ جو طاقتیں فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کاآلہ کار بن سکیں،انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ سب استعفے دے سکتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی،عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت نہ دیتا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے اثاثے کیسے بنائے ،کس طرح اپنی دولت بیرون ملک منتقل کی ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف موسموں کی طرح اپنے نظریات بدل رہے ہیں،جب اقتدار سے باہر ہوں تو وہ انقلابی بن جاتے ہیں اور جب اقتدار میں ہوں تو آمر بن جاتے ہیں،

اقتدار سے محرومی کا بدلہ وہ پاکستان سے نہ لیں،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اتحاد کے غبارے سے جلدہوانکل جائے گی، اداروں کیخلاف ہرسازش ناکام بنائیں گے ، حکومت اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، اپوزیشن بتائے کہ کس مسئلے پراحتجاج کررہی ہے ، اپوزیشن رہنمااحتجاج کاراستہ اپناکرنیب کیسزسے بھاگناچاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے نیب کے کیسزبندہوجائیں،ہم ایساہونے نہیں دے رہے ، اگراپوزیشن نے استعفے دئیے توضمنی الیکشن کرالیں گے ،کرپشن پرکسی قسم کاسمجھوتا نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں4 غیر ملکی سفارت خانوں سے مل کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں ،نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کر کے عوامی اور قانونی عدالت میں پیش کریں گے ، سابق وزیر اعظم قومی مجرم ہیں،

پاکستان کو بھارت کا غلام بنانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف نواز شریف،فضل الرحمن کے بیانات قابل مذمت ہیں،شریف فیملی ایشیا کا سب سے بڑا کرپٹ خاندان ہے ، یہ کھاتے پاکستان کا ہیں اور سازش بھی پاکستان کے خلاف کرتے ہیں

Shares: