نامور میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہوں، میرے پاس فلم کے بہت موضوعات موجود ہیں، کچھ لکھے ہوئے بھی ہیں اور میں رواں برس باضابطہ طور پر فلم کا نام بھی ظاہر کروں گا۔ گلوکار کا کہنا ہےکہ یہ فلم قومی سطح کی ہوگی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو پروموٹ کیا جائے گا، فلم جب بن کر سینما گھروں کی زینت بنے گی تو دیکھنے والوں کو مزہ آئے گا۔ اس موقع پر ساحرعلی بگا کے بیٹے اذان علی بگا نے کہاکہ اگر ان کے والد نے انہیں فلم میں کوئی کردار دیا تو وہ ضرور کریں گے۔

یاد رہے کہ ساحر علی بگا کا شمار ملک کے نامور میوزیشن اور گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے آئی ایس پی آر کے لئے بھی گیت بنائے ہیں۔ ساحر علی بگا نے حال ہی میں اپنے بیٹے کو لانچ کیا ہے ، ان کا بیٹا بھی ایک منجھا ہوا گلوکار ہے۔ ساحر علی بگا نے خود بھی کئی گانوں میں اداکاری کی ہے ”دیکھنا یہ ہے کہ ساحر علی بگا اگر کوئی فلم بناتے ہیں تو اس میں خود کو ہیرو لیتے ہیں یا اپنے بیٹے کو ہیرو لیتے ہیں” یا کسی نامور ہیرو کو لیکر فلم بنانے کا تجربہ کرتے ہیں۔ ساحر علی بگا نے فلم بنانے کا اعلان کر تو دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک فلم شروع کریں گے، یا کس کو اپنی فلم کا ہیرو اور ہیروئین لیں گے۔

سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

Shares: