ساحر علی بگا جاوید اختر پر برس پڑے

0
73

معروف میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا برس پڑے ہیں بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر پر . انہوں نے کہا ہے کہ جاوید اختر کی آخر اوقات ہی کیا ہے ؟ یہ صرف شبانہ اعظمی کا شوہر ہے اسکی کوالفیکیشن صرف یہ ہے؟‌ ہمارے کچھ ایسے بھی جاہل لوگ ہیں جنہیں‌فیض احمد فیض اور جاوید اختر کے درمیان فرق کا نہیں‌پتہ. کچھ جاہل لوگ جاوید اختر کے قدموں میں بیٹھ گئے ، بھئی وہ کون ہے کیا کرتا ہے اور کیوں اس کے قدموں میں بیٹھا جائے. ساحر علی بگا نے یہ بھی کہا کہ شوخے ہیں وہ جو ان کو بلاتے ہیں اور پھر ان کے قدموں میں‌بیٹھتے ہیں ، معمولی نغمہ نگار ہے اس کے علاوہ اس نے کیا ہی کیا ہے.انہوں نے کہا کہ میرے ملک نے مجھے بہت عزت دی ہے میں کیوں انڈیا میں جا

کر پرفارم کروں یا کام کروں. یوں ساحر علی بگا نے سنا دیں جاوید اختر کو کھری کھری. سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کو کافی سراہا جا رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ بگا نے جاوید اختر کو اسکی اصل اوقات ٹھیک طرح سے یاد کروا دی ہے. یاد رہے کہ ساحر علی بگا نے حال ہی میں اپنا نیا گیت وشملے ریلیز کیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

Leave a reply