معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ جب میں کوئی دھن تیار کر لیتا ہوں تو خود فیصلہ کرتا ہوں دھن کے حساب سے کہ یہ کس کو گانے کے لئے دی جائے، ہمارے پاس نامور اور بہترین گلوکار ہیں جو اچھا گاتے ہیں لیکن میں میرٹ پر فیصلہ کرتا ہوں کہ گانا کس کو دیا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں کا میوزک تیار کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ عوام جس طرح‌کا میوزک سننا چاہتی ہے میں اسی قسم کا میوزک بنائوں. ساحر علی بگا نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ مزہ راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے میں آتا ہے، کیونکہ وہ ان کی تیار کی گئی دھن کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان اتنے بڑے گلوکار ہونے کے باوجود تیار کی گئی دھن میں اپنی مرضی سے کوئی تبدیلی نہیں کرتے اور اگر انہیں کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ موسیقار سے مشورہ کرتے ہیں۔موسیقار نے کہا کہ ”میری خواہش ہے کہ ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری کا عروج آئے ” اور ہم سب کام کریں، ہمارا میوزک آج بھی ہمسایہ ملک سے بہتر بنتا ہے اور ہمارے پاس بہتر گانے والے ہیں.

حر اور مانی پہنچے لاہور

نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

Shares: