ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)خاتون پولیس افسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر،
اے ایس پی نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سائلہ کی داد رسی نہ ہونے دی،
تفصیلات کے مطابق 89/6R کی رہائشی ارم نے اے ایس پی سٹی سرکل انعم فریال کے خلاف کارروائی کے لیے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کو درخواست گزاری ہے،درخواست میں سائلہ نے اے ایس پی انعم فریال پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ کو سائلہ کی درخواست پر عملدرآمد کرنے سے روکا اور سائلہ کو اپنے دفتر بلا کر توہین اور ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنایا،درخواست سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،سائلہ کا موبائل فون چھینا اور اسے زدوکوب کرنے کی کوشش کی،ارم نامی سائلہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی عمر فاروق نے گھر پر ناجائز قابض ہو کر اسے گھر سے نکال دیا ہے اور سائلہ کے لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور زیورات پر قبضہ کرلیا ہے جس کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ فرید ٹاؤن میں درخواست دی گئی لیکن اے ایس پی انعم فریال نے ملزم سے ساز باز ہوکر تھانہ فرید ٹاؤن کو سائلہ کی درخواست پر کارروائی سے روک دیا اور سائلہ کو اپنے دفتر بلاکر مذکورہ بالا ناجائز سلوک کا نشانہ بنایا،ارم شہزادی نے مزید بتایا کہ ملزم عمر فاروق اے ایس پی انعم فریال کا ہم جماعت اور دوست رہا ہے جس بنا پر اے ایس پی اس کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہونے دے رہی،سائلہ ارم شہزادی نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کو اے ایس پی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دیتے ہوئے افسران بالا اور وزیراعظم عمران خان سے اسے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے
Shares: