ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام،میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سمیت معروف شادی ہال کے مالک اور پروپرائٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ساہیوال کی مشہور کاروباری شخصیت رانا اکرام اور محمد اشرف سمیت میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین چیف آفیسر آغا ہمایوں،محمد رفیق سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ(سابقہ) اور آصف جاوید بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے اور اختیارات کےناجائز استعمال کے الزمات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ملزمان مذکورہ پر الزام ہے کہ انہوں نے دس کنال پر محیط معروف شادی ہال آر اے کے مارکی کا نقشہ مالک محمد اشرف اور پروپرائٹر رانا اکرام سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیکر بغیر کمرشلائزیشن فیس وصول کیے منظور کیا،جبکہ مذکورہ جگہہ کی کمرشلائزیشن فیس چار کروڑ 35 لاکھ روپے بنتی ہے،یوں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور ملازمین نے اپنی جیبیں گرم کیں،علاوہ ازیں پروپرائٹر پر الزام ہے کہ اس نے سیل شدہ مارکی کو بغیراجازت کے کھولا اور وہاں غیرقانونی تعمیر شروع کی،ان تمام معاملات کی انکوائری کے لیے شہری نے اینٹی کرپشن میں درخواست دی تھی،انکوائری میں تمام الزامات درست پائے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ واقعہ میں ملوث چار دیگر بلدیہ ملازمین جہانگیرانجم سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن،بلڈنگ انسپکٹرز قسور ریاض،حسنین حیدر اور ریکارڈ کیپر اصغر اقبال
کے خلاف مزید تفتیش کرتے ہوئے انکے کردار اور قصور کا تعین کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے،واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن ملازمین کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن،غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کئی الزامات اس سے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔
Shares: