ساہیوال:محکمہ لائیوسٹاک نے کیا کارنامہ سر انجام دیا؟؟

0
296

ساہیوال:ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفٰی نے کہا ہے کہ منہ کْھر جانوروں کی موذی اور وبائی مرض ہے جس سے کسانوں کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچتا ہے. محکمہ لائیوسٹاک اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے اشتراک سے منہ کھْر کے خاتمہ کیلئے مستعدی سے عمل پیرا ہے اوراس پراجیکٹ کے تحت ضلع  ساہیوال میں منہ کھْرکے حفاظتی ٹیکوں کی چوتھی اور آخری مہم مکمل ہو چکی ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے FAO  پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے منہ کھْر کی ویکسین کی چوتھی مہم سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر ڈاکٹر ثمرین کوثر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال،ڈاکٹر رفاقت علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل چیچہ وطنی اور ڈاکٹر شفاقت علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال بھی موجود تھے.ڈاکٹر ارشد محمود نے ویکسین کی آمد اور پھر تحصیل سٹور سے کولیکشن سنٹرز تک ترسیل کے نظام،کولڈچین،ویکسین ریکارڈ کی دستیابی،دوران مہم انسپکشن کے طریقہ کار, حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کے آغاز سے پہلے اور دوران مہم منہ کھْر بارے آگاہی,لوگوں کے پراجیکٹ بارے تاثرات اور دیگر متعلقہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی. اس موقع پر ڈاکٹر ثمرین کوثر کا کہنا تھا کہ منہ کھْر کی بیماری جانوروں کی اچھی صحت اور زیادہ پیداوار کی دشمن ہے.اور الحمدللہ اس پراجیکٹ کے تحت ہر چھ ماہ بعد جانوروں کو منہ کھْر کا حفاظتی ٹیکہ لگنے  سے ساہیوال ڈویژن بالخصوص ضلع ساہیوال سے اس وبائی مرض کا خاتمہ ہو گیا ہے.اور اس طرح یقیناً محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کو منہ کھْر سے بچا کر اپنے کسانوں کے مالی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے.میٹنگزکے بعد نمائندہ FAO ڈاکٹر ارشد محمود نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی کے ہمراہ سول ویٹرنری ہسپتال ہڑپہ,سول ویٹرنری ڈسپنسری آر-96/6 اور سول ویٹرنری ڈسپنسری آر-99/6 کا دورہ کرکے وہاں موجود منہ کھْر ویکسین سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور ویکسین سٹوریج کا تنقیدی جائزہ لیا.اس کے بعد انہوں نے ویکسین کی مزید تصدیق کیلئے فیلڈ انسپکشن کی اور کسانوں کے تاثرات بھی نوٹ کیے.اس دورہ کے اختتام پر ڈاکٹر ارشد محمود کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مکمل ویکسین ریکارڈ کی موجودگی اور فیلڈ انسپکشن کے دوران کسانوں کی جانب سے منہ کھْر کے ٹیکے لگنے کی تصدیق اس بات کا ثبوت ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر کی تمام ٹیم نے اس پراجیکٹ کے  ثمرات کو کسانوں تک باہم پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

Leave a reply