مزید دیکھیں

مقبول

کراچی: کورنگی کریک میں زیر زمین گیس ذخیرے میں آتشزدگی، تحقیقات جاری

کراچی(باغی ٹی وی رپورٹ) کورنگی کریک میں گڑھے میں...

شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

شکارپور میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے...

گوجرہ: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، قتل کا شبہ

گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبد الرحمن جٹ)...

ریحانہ کنول: ایک دردمند شاعرہ کا سفرِ آخرت.تحریر عاصم بوٹا

ریحانہ کنول کا نام اردو ادب میں ہمیشہ احترام...

ساہیوال:نیب کا چھاپہ

ساہیوال:ڈسرکٹ پولیس آفس میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام،نیب ٹیم کا ضلعی اکاؤنٹس آفس میں چھاپہ،تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،مختلف محکموں میں مبینہ طور پر بدعنوانیاں سامنے آنے کا امکان،
تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز ضلعی اکاؤنٹس آفس میں چھاپہ مار کر مختلف محکموں بالخصوص پولیس اور ڈی جی پی آر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،اور چھان بین شروع کردی گئی ،نیب کی طرف سے یہ کاروائی ڈی پی او آفس کے اکاؤنٹس آفیسرز کے سابقہ ادوار میں مبینہ طور پر کروڑوں کی خوردبرد کی خبریں آنے کے بعد کی گئی،ڈی پی او آفس کے سابقہ اکاؤنٹس آفیسرز کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام کے تحت نیب میں انکوائری چل رہی ہے،علاوہ ازیں ضلعی اکاؤنٹس آفس کے عملے کی جانب سے اکثر اوقات رشوت طلب کیے جانے کی شکایت سامنے آتی رہی ہیں،نیب کی انکوائری کے بعد بہت سے محکموں میں ہونے والی بدعنوانیاں سامنے آنے کا امکان ہے،
واضح رہے کہ اس ضمن میں آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے آفس سے ایک وضاحتی بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈی پی او آفس کے سابقہ اکاؤنٹس آفیسرز کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے اور نیب کو اس سلسلے میں سابقہ ریکارڈ درکار ہے