ساہیوال: پولیس مظالم کی پھرتاریخ دہرا دی گئی

ساہیوال: ساہیوال: پولیس مظالم کی پھرتاریخ دہرا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال میں پولیس اہلکار نے خواتین اور بزرگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس حوالے سے پولیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں پولیس گردی کا واقعہ پیش آیا، لڑائی ختم کروانے کے لیے بلوائے گئے پولیس اہلکار نے خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقے 64 والی پلی کے قریب سرسبز درختوں کی کٹائی پر 2 فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔علاقہ مکینوں کی فون کال کے بعد تھانہ نور شاہ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لڑائی ختم کروانے کی بجائے فریقین کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ نور شاہ کا کانسٹیبل عامر شہزاد نے سرکاری پستول، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف رپورٹ بیج دی گئی ہے، کانسٹیبل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.