جیسا کہ اداکارہ ریشم کی دریا کے کنارے مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کی وڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے اس پر ہر کوئی تبصرہ کررہا ہے.اسی طرح کا تبصرہ اداکار شمعون عباسی نے کیا . شمعون عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ریشم کی اسی وڈیو کو شئیر کیا اور اسکے کیشپن میں لکھا ” میں یا کوئی بھی آپ کے اچھے برے عمل کو جج کرنے والا کوئی نہیں مگر جب اس طرح کے عمل میں حصہ لیا کریں تو کیمرہ استعمال کرنے سے اجتناب کیا کریں اور اگر ضروری ہو تو تھوڑا سا گلوبل انوائرمنٹ کے بارے میں سوچ کر یہ سب کریں. پلاسٹک کا استعمال پوری دنیا میں خطرناک سمجھا جاتا ہے اسے ڈسٹ بن میں پھینکا کریں . اللہ آپ کے اچھے عمل کے بدلے میں آپ کے رزق میں اضافہ کریں امین ”. یوں شمعون عباسی نے
اداکارہ ریشم کو عزت احترام اور محبت سے سنا دیں اگر یہ کہا جائے کہ بھگو بھگو کر لگائیں تو بے جا نہ ہو گا.
یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کو دریا کے کنارے کھڑے ہو کر خوراک ڈالنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر اچھی خاصی تنقید کی زد میں ہے . شمعون عباسی ایک باصلاحیت اداکار ہیں لیکن وہ ایک عرصہ سے شوبز کی چکا چوند سے الگ ہی نظر آتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ باقاعدگی سے نظر آرہے ہوتے ہیں ھالانکہ ان کے پرستار ان کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.








