صہیونی جارحیت ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

0
87

صہیونی جارحیت ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

باغی ٹی وی : اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ کا وزرا خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا سعودی عرب کے کہنے پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

او آئی سی کا اجلاس ورچوئل ہو گا جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے تشدد پر غور کرنے کے ساتھ اسرائیلی جارحیت روکنے پر بات چیت کی جائےگی۔

سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے کہ جب فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی، بری اور بحری حملے گذشتہ پانچ روز سے جاری ہیں جن میں اب تک ایک سو کےقریب فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غاصب اور ظالم فوج نے اہل فلسطین پر شب و روز بمباری کر کے ان کا عرضہ حیات تنگ کررکھا ہے کارپٹ بمباری سے فلسطین عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں.

اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر غزہ کے شمالی علاقے کے متعدد مقامات پر میزائل فائر کئے ہیں۔

معصوم بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے وزیرجنگ نے اس کارروائی کو حالیہ چند دنوں کی جھڑپوں کے دوران ہونے والی سب بڑی کارروائی قراردیا اور کہا کہ اس حملے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Leave a reply