پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی میں 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے گی اور عوام اس وقت دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے۔ہم عوام کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔اس بات کا اعلان اینٹی مہنگائی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم نے پریس کلب پر اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اتوار کے روزشہرقائد میں 100 مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے جائیں گے۔
جبکہ پورے شہر میں ترتیب فائنل اور ذمہ داریاں لگا دی گئیں ۔جہاں پر شہریوں کو منڈی کےداموں سبزیاں فروخت کی جائیں گی۔سہولت سبزی بازار وں کے حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔ اور حکومتی اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔عوام کوسہولت دینے کی خاطرکوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
علاوہ ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائی اور مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران ہم نےعوام کواپنی مددآپ کے تحت سہولت دینے کا اعلان کیا تھا ۔جس کی تکمیل کےلیے کوشاں ہیں ۔ہم روایتی سیاست سےکرپشن ،جھوٹ،بددیانتی وبداخلاقی کی سیاست کا رخ تبدیل کرکے سیاست انسانیت کی خدمت کےلیے رخ تبدیل کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سب سےپہلےسستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا۔ہم عوام کی سہولت کےلیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔احمد ندیم اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عوام پر ترس کھائیں۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔