سیف علی خان 51 برس کے ہوگئے

0
59

بالی وڈ کے اداکار اور چھوٹے نواب کہلائے جانے والے سیف علی خان آج 51 سال کے ہو گئے ہیں. سیف علی خان کی والدہ ایک بڑی اداکارہ تھیں لہذا ان پر ایک پریشر تو تھا جب وہ فلم انڈسٹری میں آئےلیکن سیف علی خان نے آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے 1993 میں فلم پرمپرا سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا. اس میں ان کی اداکاری کو نوٹس کیا گیا . سیف علی خان نے دل چاہتا ہے جیسی فلموں میں کام کرکے ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں‌ہیں. سیف علی خان ورسٹائل اداکار ہیں انہوں اپنے کیرئیر میں بہت سارے چیلجنگ کردار بھی کئے فلم اومکارا اس کی بڑی مثال ہے. سیف علی خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہیرو کے ساتھ ساتھ ولن کے کردار بھی کئے. سیف علی خان کی

مشہور فلموں میں یہ دل لگی ، میں کھلاڑی تو اناڑی ، کچے دھاگے ، ہم ساتھ ساتھ ہیں ، کیا کہنا ، ہم تم ، پرینیتا ، سلام نمستے ، لو آج کل ، کوک ٹیل ، ریس ٹو کے نام شامل ہیں. سیف علی خان کو چھ بار فلم فئیر ملا . اس کے علاوہ انہیں‌پدما شری ایوارڈ بھی ملا. فلم ٹشن کے دوران ان کی ملاقات کرینہ کپور سے ہوئی اور اس کے بعد ان کی نزدیکیاں‌بڑھیں اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا کرینہ اور سیف کےدو بیٹے ہیں. سیف علی خان کی کرینہ سے دوسری شادی ہے ان کی پہلی شادی امرتا سنگھ کے ساتھ ہوئی ان میں سے انکا ایک بیٹا ابراہیم اور بیٹی سارا علی خان ہے. سارا بالی وڈ میں بطور ہیروئین کام کررہی ہیں اور اپنی پہچان بنا چکی ہیں.

Leave a reply