مزید دیکھیں

مقبول

گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برانڈز،مشروبات اور مصنوعات پر پابندی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے لاہور میں ایک...

غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی بیرون ملک منتقلی تیز

زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے ساتھ غیر...

شہر قائد سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی سے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل...

غزہ میں جنگ بندی، غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ...

سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا

50 گھنٹے گزرنے کے باوجود سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم ابھی تک فرار، آخری بار باندرا اسٹیشن پر دیکھا گیا

ممبئی کے باندرا علاقے میں سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی تلاش جاری ہے، اس دوران ممبئی پولیس نے 30 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ ایک شخص کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا تھا، جسے چند گھنٹوں بعد چھوڑ دیا گیا کیونکہ وہ سیف علی خان پر حملے سے متعلق نہیں تھا۔ تاہم، اس شخص کو رات کے وقت دوبارہ حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔

سیف علی خان پر حملہ جمعرات کی صبح اُس کے باندرا کے رہائشی مکان میں اُس وقت ہوا جب ایک ملزم نے ان کے گھر میں گھس کر ان پر چھری سے چھ بار حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں سیف علی خان شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں فوری طور پر ایک نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور وہ اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

پولیس نے تحقیقات کے لئے 20 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن میں 10 ٹیمیں کرائم برانچ کی ہیں۔ باندرا کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لی گئی ہے، اور کم از کم دو مزید مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اداکار کرینہ کپور خان نے جمعہ کی شام باندرا پولیس کے سامنے اپنے شوہر سیف علی خان پر حملے سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے اس کیس سے متعلق 30 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، جن میں ایک بڑھئی بھی شامل ہے جو دو دن پہلے سیف علی خان کے گھر کام کر چکا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کے پاس متعدد اہم سراغ ہیں اور ملزم کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ "پولیس کی تفتیش جاری ہے، اور ان کے پاس کئی سراغ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پولیس جلد ہی ملزم کا پتہ لگا لے گی,” انہوں نے کہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حملہ آور کا سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کا عمل تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا۔ ملزم نے قریبی کمپاؤنڈ کی دیوار پھاند کر عمارت میں داخل ہونے کا راستہ اختیار کیا اور پھر عمارت کے پچھلے حصے کی سیڑھیاں چڑھ کر سیف علی خان کے اپارٹمنٹ تک پہنچا۔ بعد ازاں، وہ فائر ای سکپ کے ذریعے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو گیا۔پولیس کے مطابق، ملزم نے سیف علی خان کے گھر میں گھس کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے جہانگیر (جہ) کی دیکھ بھال کرنے والی نرس ایلیا ما فلپس، جنہوں نے سب سے پہلے حملہ آور کو دیکھا، نے بتایا کہ حملہ آور کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان تھی اور اس کا رنگ سانولا تھا۔ فلپس کے مطابق، ملزم کا جسم دبلہ پتلا تھا اور اس کی قد تقریباً 5 فٹ 5 انچ تھی۔

دوسری طرف، مہاراشٹر میں اس واقعے پر سیاسی تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ ریاستی وزیر یوگیش کدم نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے کسی انڈرورلڈ گینگ کا ہاتھ نہیں ہے۔ "جو شخص اس حملے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے، وہ کسی گینگ کا حصہ نہیں ہے۔ یہ حملہ صرف چوری کے مقصد سے کیا گیا تھا۔”

سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل

سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں

خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی

سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار

سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر

سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار

کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ

زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan