لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کو (ن) لیگ لاہور کا صدر بنادیا گیا۔
باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے مطابق ایم پی اے سیف الملکوک کھوکھر کو پارٹی کی لاہور تنظیم کا صدر مقرر کیا گیا ہے پارٹی قائد نواز شریف نے پارٹی کے صدر شہباز شریف سے مشاورت کے بعد سیف الملوک کھوکھرکو لاہور کا صدر مقرر کیا ہے۔
عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیف الملوک کھوکھر مخلص اور وفادار ساتھی ہیں،عمران خان کے دور میں سیف الملوک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا مگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے-رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امید ہے سیف الملوک لاہور میں پارٹی کو منظم کریں گے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں رہنماوں نے ملک سیف الملوک کھوکھر کو پارٹی کا ضلعی صدر بننے پر مبارکباد دی ،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سیف الملوک کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں اور ہمیشہ پارٹی کےساتھ کھڑے رہے، مشکل دورمیں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے،ان شااللہ آپ مسلم لیگ ن کو لاہور میں مضبوط کریں گے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،آپ پارٹی کےباوفا ساتھی ہیں اور ان شاء اللہ آپ بہترین اندازمیں بطور لاہور صدر کام کریں گے،
صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے مریم نواز، حمزہ شہباز اور راناثناء اللہ کا ٹیلی فون پر مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہ ذمہ داری دی،لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کام کروں گا،
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر کا عہدہ پرویز ملک کی وفات کے بعد سے خالی تھا۔