ممنوعہ فنڈنگ،پی ٹی آئی سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ

0
66

ایف آئی اے کا پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ،اہم مواد اور سامان قبضہ میں لے لیا.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران حیدر کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے چھاپہ مارنے کیلئے وارنٹ ایشو کیا گیا.


پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اپنےاعصاب پر چھائےہیجان کےباعث انہوں نے ہماری فلڈریلیف ٹیلی تھون تک کو بلیک آؤٹ کیا۔آج انہوں نے
@SaifullahNyazee
کےگھر چھاپا مارا اور انکےکمپیوٹر+موبائل وغیرہ لےاُڑے۔امپورٹڈسرکار+اسکےسرپرست ہمیں دیوارسےلگارہے ہیں۔میں انہیں متنبہ کررہاہوں کہ اسکےنتائج ہونگےجو انہیں بھگتناہونگے.پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کے ساتھ زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

وارنٹ کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی ہے کہ آفتاب احمد جان ،بلال خان اورچوہدری محمد اقبال میسرزٹائلز ماونٹین کیلئے کام کرتے ہیں اور ان کا دفتر آئی 9 اسلام آباد میں واقع ہے اور پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر سیف اللہ نیازی ایف 6 اسلام آباد کے رہائشی ہیں ،جو نامنظور ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ چلاتے ہیں اور اسے مینج کرتے ہیں.ایف آئی کے مطابق متذکرہ ویب سائٹ کے ذریعے فنڈ زاکھٹے کیے جاتے ہیں جو غیر قانونی مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں.

ایف آئی اے کو وارنٹ کے ذریعے حکم دیا گیا کہ ایف آئی اے متذکرہ دونوں مقامات کی تلاشی لے سکتی ہے اور تلاشی کے دوران الیکٹرانکس کی چیز، ڈیجیٹل آلات سمیت کوئی بھی چیز کو قبضہ میں لے سکتے ہیں جس سے تفتیش کرنے میں مدد مل سکتی ہے.

Leave a reply