fbpx

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، نااہل کیا جائے، عدالت میں درخواست

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا گیا

عدالت میں دائر درخواست مین کہا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ ابرو نے ڈیزل سپلائی مفاہمت کی خلاف ورزی کی، درخواست گزار احمد حفیظ کی جانب سے درخواست رئیس عبدالوحید ایڈووکیٹ نے دائر کر دی،درخواست میں کہا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور احمد حفیظ کے درمیان مفاہمت 2 جولائی 2020 کو ہوا،سینیٹر سیف اللہ ابرو نے وعدہ خلافی کی ہے، الیکشن کمیشن اور تھانہ مارگلہ میں درخواست دی ہے، عدالت سینیٹر سیف اللہ ابرو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے،

درخواست گزار گرین ٹری اور قلندر بخش ابرو کمپنی کو مفاہمت کے تحت ڈزل سپلائی کرتا تھا، سیف اللہ ابرو پر واجبات ادا کرنے سے قاصر ہے،ڈیڑھ کروڑ روپے سیف اللہ ابرو پر واجب ہے،ڈیڑھ کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے، سینیٹر سیف اللہ ابرو صادق اور امین نہیں ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.