برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے سوال کر ڈالا ہے انہوں نے پوچھا ہے کہ کہاں ہیںوہ تیراں ارب روپے جو سیلاب زدگان کے نام پر جمع کئے تھے اور اس کی اتنی تشہیر کی گئی تھی کہ ہم نے تیراں ارب روپے جمع کئے ہیں اور اتنے پیسے عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں جمع کر سکتا. عمران خان بتائے نا کہاں ہے وہ سارا پیسہ؟ کس گائوں یا شہر پر انہوں نے یہ پیسہ لگایا اور سیلاب زدگان کی مدد کی . سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ اکٹھا کرنے کے بعد عمران خان اپنی انتخابی مہم چلاتے رہے شہر شہر جلسے کرتے رہے کیا یہ جلسے ہمارے اور پاکستانیوں کے پیسوں سے کئے ہیں؟ نہیں اگر تو پھر سیلاب زدگان کے نام پر اکٹھا کئے جانے والا پیسہ کہاں ہے؟ثانیہ نشترنے بھی
بہت تصویریں کھچوائی اور تشہر کی کہ تیراں ارب روپے سیلاب زدگان کےلئے جمع کئے ہیں بتائیں تو سہی کہ کہاں یہ پیسہ خرچ ہوا کیونکہ انکو تو پتہ بھی نہیں ہے کہ سیلاب نے در حقیقت کتنی تباہی مچائی ہے یا لوگ کس حال میں ہیں یہ تو اپنے جلسوں میں مصروف رہے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ لوگ سوال کریں عمران خان سے ان تیراں ارب روپوں کا حساب مانگیں سب کا احتسبا ہونا چاہیے اور اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے یہ ضروری ہے. میں نے کسی زمانے میںشوکت خانم کے لئے بہت کام کیا چندہ اکٹھا کیا اس وقت مجھے لگتا تھا کہ یہ جینوئن آدمی ہے لیکن اب میں اس پر اعتبار نہیں کرتا یہ بتائے کہ اس نے تیراں ارب جو سیلاب زدگان کے نام پر اکٹھے کئے تھے وہ کہاںہیں؟