صائمہ بلوچ کو مولاجٹ‌ کی کامیابی سے پہلے جانتا ہوں ابو علیحہ

0
48

معروف ڈائریکٹرابو علیحہ جو فلم سپر پنجابی لاہور میں شوٹ کررہے ہیں انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہےکہ ان کی فلم کی ہیروئین صائمہ بلوچ کو سپر پنجابی میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد نہیں لیا بلکہ وہ ان کو پہلے سے جانتے تھے اور ان کی صلاحیتوں کی قدر کرتے تھے لیکن ان کو بہت وقت لگا دوسروں کو قائل کرنے میں کہ وہ ایک مکمل ٔپیکج ہیں. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ہٹ ہوئی تو صائمہ بلوچ کو نوٹس کیا گیا جبکہ میں بہت پہلے سے ان کو جانتا ہوں انکی اداکاری کی صلاحیتوں کا معترف ہوں. انہوں‌نے کہ سپر پنجابی دیکھ کر شائقین بوریت کا شکار نہیں ہوں گے. اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں ہی کی جا رہی ہے ہم اس فلم کے زریعے انڈیا کے پنجاب کی آڈینز کو بھی

ٹارگٹ‌کررہے ہیں. بہت سارے سکھ اور لوگ لاہور سے محبت کرتے ہیں اسے دیکھنا چاہتے ہیں ہم نے اس فلم میں اسی چیز کو دکھانے کی کوشش کی ہے. محسن عباس حیدر کی گو یہ پہلی پنجابی فلم ہے لیکن وہ بہت زبردست کام کررہے ہیں. ابو علیحہ نے کہا کہ ہمیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌کی کامیابی کو کیش کروانا چاہیے مزید اچھی پنجابی فلمیں بننی چاہیے تاہم ہم سپر پنجابی کی شکل میں کوشش کررہے ہیں.

Leave a reply