ماضی میں لالی ووڈ کی صف اول کی فلمی اداکارہ صائمہ نور نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی ہے۔

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے سوالات کئے جن کے اداکارہ نے دلچسپ جواب دیئے-

ایک مداح نے اداکارہ صائمہ نور سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی وی پر کیوں نہیں آتیں اب ؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے، اور ہر بندہ ہی باخبر ہوتا تھا، اور ہر بندہ ہی حد سے زیادہ پُرجوش ہوتا تھا، اب کیا ہے؟‘

مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے،نادیہ خان

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب موبائل کا جدید دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں ،پب جی میں، ٹک ٹاک میں مصروف ہوتا ہے اب سرکاری چینل تو بالکل ہی ایک طرح سے ختم ہوچکا ہے، لوگ اب زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے۔

کامیاب شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے۔

شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا


ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے جواب میں فلم اسٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداللہ ، اللہ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے ، آمین۔

بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

معروف شخصیات کا عام لوگوں سے دوستی کے حوالے سے سوال پر صائمہ نور نے کہا کہ معروف شخصیات بھی عام لوگ ہی ہوتے ہیں، بس کچھ لوگ پیسہ آجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ہی بڑا سمجھنے لگتے ہیں ہم سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں، ایک ہی مٹی میں جانا ہے تو پھر غرور کیسا؟-

ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی عمر سے متعلق بھی سوال کیا صارف کے عمر پوچھنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سا ل کی ہوں ، پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔

اس کے بعد اداکارہ نے ایک شعر بھی لکھا۔

اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے

او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے

چند روز قبل 54 سالہ اداکارہ صائمہ نور نے اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے تصویر کی تفصیل بھی گانے کے بول کے ذریعے بتائی –

اداکارہ صائمہ نے تصویر کے کیپشن میں ’اٹھارہ برس کی کنواری کلی تھی‘ لکھا کیپشن سے اندازہ ہوتا یے صائمہ نور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 1985 کی ہے 1967 کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1985 تک 18 بہاریں دیکھ لی تھیں۔

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم ’چوڑیاں‘ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

Shares: