سید نور کی اہلیہ اور معروف اداکارہ صائمہ نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر تب کھڑی ہو گی جب شائقین کو الگ اور منفرد دکھایا جائیگا. میں نے نوٹس کیا ہے کہ کام بہت اچھا ہورہا ہے لیکن ایک طرح کی کاسٹنگ سال ہا سال تک نہیں ہوتی رہنی چاہیے. شائقین کے پاس بہت سارے میڈیمز ہیں بہت سار ی چیزیں دیکھنے کےلئے ہمیں اب انہیں روٹین سے کچھ ہٹ کر دکھانا ہو گا. صائمہ نے کہا کہ میں نے کئی سال تک فلم انڈستری میں کام کیا اور ہمیشہ اس چیز کا خیال رکھا کہ میرے مداح مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں.
صائمہ نور نے کہا کہ ”میں ایسے کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں جو لوگوں کو یاد رہ جائیں.میں فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی”. یاد رہے کہ صائمہ نے چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا. انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں پذیرائی پنجابی فلموں سے ملی. ان کی مشہور فلموں میں چوڑیاں قابل زکر ہے اس فلم کی کہانی اور صائمہ کا کردار سمیت میوزک آج تک شائقین کو یاد ہے. اس سال بھی عید الفطر پر ان کی ایک پنجابی فلم ریلیز ہوئی جسے شائقین کی طرف مثبت ریسپانس ملا.
میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج
متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح








