لالی وڈ‌ اداکار صائمہ نور نے حال ہی میں‌ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم قلندر کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی. انہوں نے وہاں کہا کہ میں نوجوان فلم میکرز سے بہت خوش ہوں‌، یہ بہت اچھا کام کررہے ہیں. میں نے ابھی تک جتنی بھی نوجوان نسل کے ڈائریکٹرز کی بنی ہوئی فلمیں دیکھی ہیں مجھے تو سب کا کام متاثر کیا ہے. میں سمجھتی ہوں کہ اب تو وہ وقت ہے کہ اگر ہم روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائیں‌گے تو لوگ دیکھیں گے ورنہ رد کر دیا جائیگا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ وہ دور بھی گیا جب ایک ہی چہرے کو سال ہا سال لوگوں کو دکھایا جاتا تھا. اب تجرباتی کام ہو رہا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے. وقت تبدیل ہوتے ہی لوگوں کے مزاج بھی تبدیل

ہوئے ہیں. اور تبدیلی کو میرا خیال ہے کہ قبول کرکے آگے چلنا چاہیے ورنہ تو ہم پچھلے زمانے میں ہی رہ جائیں گے . میں چاہتی ہوں کہ مزید نوجوان فلم میکرز انڈسٹری میں آئیں اور اپنے فن کا لوہا منوائیں یہ انہی کا دور ہے اور انہیں بہتر سے بہترین کام کرکے دکھانا ہو گا. آج زبردست مقابلے کی فضا ہے اور مقابلے کی فضا ہی یقینا اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے.

Shares: