مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف میں مضر صحت غیر معیاری مشروبات،حکام کی خاموشی

اوچ شریف میں مضر صحت غیر معیاری مشروبات کی...

آرمی چیف ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

اسلام آباد: گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک...

سائرہ بانو کی آنکھیں چھلک گئیں

صدیوں کے اداکار دلیپ کمار جو اب ہم میں نہیں ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے اعلی سول ایوارد دینے کا اعلان کیا تھا گزشتہ دنوں اس ایوارڈ کو دینے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے یہ ایوارڈ وصول کیا ۔ایورڈ پکڑتے ساتھ ہی سائرہ بانو کی آنکھیں چھلک گئیں اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ سائرہ بانو اس موقع پر بہت زیادہ جذباتی ہوئیں انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار ہندوستان کا کوہ نور تھے اور ان کا حق بنتا تھا کہ اس ایوارڈ سے نوازا جائے لیکن اگر وہ خود یہ ایوارڈ لیتے تو زیادہ خوشی ہوتی ۔سائرہ بانو نے مزید کہا کہ مجھے آج تک یقین ہی نہیں آتا کہ وہ دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں میری یادوں میں دلیپ زندہ تو ہیں ہی لیکن میں محسوس کرتی ہوں کہ ہر قدم پہ وہ میرے ساتھ ہوتے ہیں تبہی تو میں زندہ ہوں سانس لے رہی ہوں۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار گزشتہ برس سات جولائی کو دنیا سے رخصت ہو گئے تھے دلیپ کمارکافی عرصے سے بیمار تھے اور انہیں تو اپنی خبر نہیں تھی لیکن ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے انکی بہت زیادہ خدمت کی۔سائرہ بانوکہتی ہیں کہ وہ دلیپ کمار سے عشق کرتی تھیں ۔سائرہ بانو اور دلیپ کمار میں بیس برس کا فرق تھا لیکن سائرہ دلیپ کو پا کر بہت خوش تھیں ۔ان دونوں کی مثالی جوڑی تھی ۔ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کی سائرہ بانو سے محبت کی شادی تھی گو کہ اس سے پہلے وہ مدھوبالا سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن حالات ایسے بنے کہ دونوں کو راہیں جد کرنی پڑیں ۔دلیپ کمار کی اداکاری کا منفرد انداز ان کو آج تک دوسروں سے ممتاز بناتا ہے ۔