بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سائرہ بانو جو کہ اپنے خاوند اداکار دلیپ کمار کی وفات کے بعد کسی سے نہ زیادہ ملتی ہیں اور نہ ہی کسی سے بات کرتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کر لیا ہے، اس پر انہوں نے اپنی جوانی کی ایک تصویر شئیر کی اس کا کیپشن لکھا کہ ایک وقت تھا میری کمر 22 انچ تھی ، اور اس بات کو گزرے زمانے بیت گئے ہیں، پرانا وقت یاد آتا ہے ، انہوں نے لکھاکہ کاش وقت تھم جاتا. سائرہ بانو کے مداحوں نے ان کی شئیر کردہ تصویر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ کہا کہ آپ تب بھی خوبصورت تھیں اور آج بھی خوبصورت ہیں.
”سائرہ بانو نے ساٹھ اور ستر کی ہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا،” انہوں نے اُس دور کے بڑے اور نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا. یاد رہے کہ سائرہ بانو نے محض 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری جوائن کی. اور محض 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار کے ساتھ شادی کر لی. دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی جوڑی بالی وڈ کی ایک کامیاب جوڑی تصور کی جاتی ہے.سائرہ بانو نے کئی سال پہلے بالی وڈ کی فلموں ے علیحدگی اختیار کر لی تھی.