معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی بے حد ضرورت ہے. حکومت کو چاہیے کہ پانچویں جماعت کے نصاب میں فوری اور اس قسم کی تبدیلیاں لائی جائیں کہ جس سے بچوں میں اپنی ثقافت اور حب الوطنی کا جذبہ ابھرے . انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غفلت اور کوتاہیوں کی وجہ سے دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں لیکن اب بھی وقت ہے کہ ہم بیدار ہو کر اپنی درست سمت کا تعین کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ”آج کی نوجوان نسل کو مثبت رجحانات کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت ہے ”۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا میکنزم بنائے کہ میٹرک اور ایف اے کے بعد طلبہ کو اپنی آنے والی زندگی کے سفر کی جانب گامزن ہونے میں مدد میسر آئے ۔ سائرہ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیم کا حصول ہر کسی کے آسان ہونا چاہیے، اگر تعلیم کا حصول ہی ممکن نہیںہو گا تو پھر معاملات بہتری کی جانب جاتے دکھائی نہیں دیتے. ہیوی فیسوں کی ادائیگی کسی غریب کے لئے ممکن نہیں ہے لہذا غریب کے بچوں کو پڑھائی میںمدد کرنا حکومت اپنا اولین فرض جانے،