پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ نسیم جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے فلم چوڑیاں کے گانے اس انداز سے گائے کہ لوگوں کو آج بھی وہ گانے یاد ہیں اور وہ گنگناتے ہیں.سائرہ نسیم ایک باصلاحیت گلوکارہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنا کیرئیر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے اور میں نے کبھی بھی کام چوری نہیں کی ، مجھے جو بھی کام ملا میں نے اسکو بہترین کرنے کےلئے جان لگا دی اور اسکا بعد میں شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس بھی ملا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں بھی چل چلائو والا کام کرتی تو یقینا میرا کیرئیر
بھی ختم ہو چکا ہوتا بلکہ شروع ہونے اور اونچائیوں پر جانے سے پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا. انہوں نے کہا کہ محنت کا پھل ہمیشہ ضرور ملتا ہے اور مایوس کبھی نہیں ہوناچاہیے، رب کی ذات چاہے تو آپ کے سارے کام سیدھے ہوجاتے ہیں اور رب کی زات سے ہی مانگنا چاہیے، میں تو اسی سے مانگتی ہوں اور اسی سے امید رکھتی ہوں ، رب کے علاوہ کبھی کسی انسان سے ایسی امید نہ رکھیںکہ وہ آپ کو دے گا. خدا سے لو لگائیں بس اسی سے ہی مانگیں آپ کے سارے کام سیدھے ہوجائیں گے.