پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لوک گیت ’سر دی بازی‘ کو انگریزی اور سرائیکی میں بھی ریلیز کر دیا-گانے میں سائرہ کا ساتھ دو برطانوی سنگرز نے دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سائرہ پیٹر نے لوک گیت ’سر دی بازی‘ کو انگریزی اور سرائیکی میں بھی ریلیز کر دیا سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ اس لوک گیت کا بہت اچھا رسپانس آرہا ہے میں نے ساری زندگی صوفی بزرگوں کا عارفانہ کلام کا انگریزی میں ترجمہ کرکے دنیا بھر میں پیش کیا ہے۔
سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ سپر ہٹ لوک گیت سر دی بازی کو نیا انداز دے کر اوپیرا انداز میں گایا ہے دنیا کو بتادیں کہ ہماری صوفی موسیقی اور لوک موسیقی میں کتنی طاقت ہے۔
گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفیانہ کلام کو انگلش ترجمے کے ساتھ اوپیرا موسیقی میں دنیا بھر میں پیش کیا تھا میں ان دنوں لندن میں ہوں جلد پاکستان پہنچ کر نیا البم ریلیز کروں گی۔